ماؤ زے تنگ (: Máo Zédōngپیدائش 26 دسمبر1893ء – وفات: 9 ستمبر1976ء) ایک چینی مارکسی عسکری و سیاسی رہنما تھے، جنھوں نے چینی خانہ جنگی میں چینی کمیونسٹ جماعت کی قیادت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور یکم اکتوبر1949ء کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کی بنیاد رکھی۔ آپ 1945ء سے 1976ء تک چین کی کمیونسٹ جماعت کے چیئرمین رہے جبکہ 1954ء سے 1959ء تک عوامی جمہوریہ چین کی صدارت سنبھالی۔
ماؤ جدید تاریخ کی موثر ترین شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور ٹائم میگزین نے آپ کو 20 ویں صدی کی 100موثر ترین شخصیات میں شمار کیا تھا۔